امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمنی حوثیوں کے خلاف فیصلہ کن اور طاقتور فوجی کارروائی کا حکم دے دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ میں نے آج امریکی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ یمن کے حوثی دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اور طاقتور فوجی آپریشن کا آغاز کرے۔
ٹرمپ نے کہا کہ حوثیوں کا وقت ختم ہوچکا ہے آج سے حملے بند ہونے چاہئیں۔ حوثیوں نے حملے بند نہ کیے تو حالات سنگین ہوں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بھی وارننگ دی ہے کہ وہ حوثیوں کی حمایت فوری طور پر ختم کرے۔ حملے بند نہ ہوئے تو امریکا ایران کو جوابدہ ٹھہرائے گا۔
امریکی حکومت کا 43 ممالک پر سفری پابندی لگانے پر غور، فہرست جاری
ادھر یمنی حوثیوں کے ترجمان کا کہنا ہے امریکی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
وہیں یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکا نے فضائی حملہ کیا۔
یمنی وزارت صحت کے مطابق حملے میں 15 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں
امریکی نائب صدر نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی
امریکی میڈیا کے مطابق حملے میں یمنی حوثیوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا پے۔ امریکا نے یمن میں ریڈار سسٹم، فضائی دفاع اور میزائل سسٹم کو نشانہ بنایا۔
امریکا بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے راستوں پر دوبارہ آپریشن شروع کرے گا۔