پاکستان چاہتا تو تمام بھارتی جہازگرا سکتا تھا، یہ گھمنڈ نہیں، ہمارا ایمان ہے، مراد علی شاہ

0 minutes, 0 seconds Read

پیپلزپارٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مودی کو مسلمانوں کا قاتل کہتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر پاکستان پراب پتھر آیا تو جواب اینٹ سے ملے گا، پاکستان چاہتا تو تمام بھارتی جہازگرا سکتا تھا، یہ گھمنڈ نہیں، ہماراایمان ہے، بچہ بچہ کٹ مرنے کو تیار ہے،ہم امن چاہتے ہیں، تحفظ پرسمجھوتا نہیں ہوگا۔ یکجہتی مظاہرے سے ایم کیوایم ، جماعت اسلامی ، اے این پی ، مسلم لیگ ن اور دیگر پارٹی رہنماوں نے خطاب کیا۔

پیپلز پارٹی کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی جو کراچی پریس کلب پر پہنچی جہاں ایم کیوایم ، جماعت اسلامی، اے این پی، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے رہنما اور کارکن یکجہتی مظاہرے میں شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطاب میں کہا یہ میں بھارتی وزیراعظم کا نام لینا گوارہ نہیں کرتا وہ مسلمانوں کا قاتل قصائی ہے پاک فوج کی جوابی کارروائی پرپوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کئی ملکوں نے مصالحت کی پیشکش کی، ہم نے رضامندی ظاہر کردی، بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر لگایا، پاکستان چاہتا تو تمام بھارتی جہاز گرا سکتا تھا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ گھمنڈ نہیں، ہمارا ایمان ہے، بچہ بچہ کٹ مرنے کوتیار ہے، ہم پھر کہتے ہیں، امن چاہتے ہیں، تحفظ پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی کہا کہ ہم پرامن ہیں، بات وطن پرآئی تو کوئی رعایت نہیں کرینگے، تمام جماعتوں کے نمائنڈے یکجہتی کتے لئے جمع ہوگئے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے جمعہ کے دن ملک بھر میں یوم عزم منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قومی کانفرنس بلاکر مودی کو دوٹوک جواب دیا جائے ۔

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ کسی بھی حالات سے نبٹنے کے لیے نوجوانوں کی ٹریننگ دی جائے ہمیں امید ہے پاک فوج بھارت کو موثر جواب دے گی۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری پاکستان قوم نے آج اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا، آئندہ بھی پوری قوم متحد ہوکر یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی، اتحاد و یکجہتی پاکستانی فوج کو تقویت فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس موقع پر بیدار بھی رہنا ہے، ہم وزیراعلیٰ سے کہوں گا کہ قومی کانفرنس منعقد کی جائے، قومی کانفرنس کرکے بھارت کو جواب دیا جائے۔

منعم ظفر نے کہا کہ جمعہ کے دن کو پورے ملک میں یوم عزم منانا چاہییے، نوجوانوں کو جنگ کی ٹریننگ دینا چاہیئے تا کہ کسی بھی حالات سے نبٹنے کے کے لیے تیار رہیں۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستانی فوج بھارت کو ایک مؤثر جواب دے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت پر پوری پاکستانی قومی مذمت کرتی ہے، ہم پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں، مادر وطن کے تحفظ کے لیے اپنی افواج کی پشت پرموجود ہیں۔

منعم ظفر نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، ہم بھارت کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہے، واقعہ پہلگام پر مودی کا پاکستان پر الزام لگانا فاشزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، ہم بھارت کی دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہے، واقعہ پہلگام پر مودی کا پاکستان پر الزام لگانا فاشزم ہے۔

ایم کیوایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ اج کی ریلی مودی کو پیغام ہے کہ قوم ایک ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما علی اکبرگجر،اے این پی سندھ کے صدرشاہی سید ، پیپلزپارٹی کے نومنتخب سینٹر وقارمہدی وزیربلدیات سعیدغنی پیپلزلیگل فورم کے ارشد نقوی نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی۔

بھارتی جارحیت کے خلاف پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کی میں صوبائی وزیر سعید غنی، وقار مہدی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر شامل تھے۔

ریلی میں جماعت اسلامی کراچی امیرمنعم ظفر اوردیگرڈویژنل عہدیدار بھی شریک جبکہ ریلی میں اے این پی کے شاہی سید نے بھی شرکت کی۔

Similar Posts