اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اعلان سامنے آگیا

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل سکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد کی طرف سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل 8 مئی کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

قبل ازیں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں وار بک کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس یوا جس میں تمام سرکاری و نجی اسپتالوں، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پولیس، اسپیشل برانچ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں تمام اداروں کو وار بک رولز کے تحت کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ اداروں کی باہمی کوآرڈینیشن کے لیے لائحہ عمل بھی تیار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آج نجی و سرکاری اسکولز و کالجز بند رہیں گے، تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ بھارتی جارحیت کے باعث پاکستان کے 8 معصوم شہری شہید جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔

پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے ہیں جبکہ انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

Similar Posts