پاک فوج پروفیشنل اور مضبوط ہے، سابق بھارتی ایئر مارشل کا اعتراف

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے والے بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں پاک افواج کی صلاحیتوں کی گونج سنائی دی۔

بھارت کے جارح مزاج انڈین صحافی ارناب گوسوامی اکثر خبروں میں رہتے ہیں اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ انڈیا کے سب سے متنازع ٹی وی اینکر ہیں۔ وہ اپنے پروگرامز میں پاکستان کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

ارناب گوسوامی جو پاک بھارت جنگ کے حامی ہونے اور جارحانہ صحافت کی وجہ سے مشہور ہیں ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے پروگرام میں موجود مہمان پاک فوج کی تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صحافی نے بتایا کہ کس طرح پاک افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی افواج کو دھول چٹا دی۔

اس موقع پر میزبان نے پروگرام میں موجود مہمان اور سابق بھارتی ائیر مارشل سنجیو کپور سے بھی پاک افواج کی صلاحیتوں سے متعلق سوال کیا۔

سابق بھارتی ایئر مارشل سنجیو کپور نے جواب دیتے ہوئے پاک افواج کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بالکل ہماری جانب آئے گا، ان کی فوج بہت تگڑی ہے۔

سنجیو کپور کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے طور پر اس ہنگامی صورتحال کی تیاری کر رکھی تھی کیونکہ پاکستان کے پاس ایک پیشہ ورانہ اور بہترین مسلح افواج ہے۔

Similar Posts