بھارت کی جانب سے پاکستان میں چھ مقامات پر حملوں کے بعد پاک فوج نے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد اج صبح چار سے لے کر دوپہر 12 بجے تک پاکستان کی فضائی حدود جزوی طور پر بند ہے۔ دوسری جانب بھارتی ریاستوں پنجاب اور راجستان میں اسکول اج بند کر دیے گئے ہیں اور خوف کا عالم ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بدھ کی شب جاری کیے گئے ایک نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) میں کہا گیا کہ لاہور اور سیالکوٹ فضائی حدود میں کچھ ائیر روٹس/ہوائی راستے آپریشنل وجوہات کی باعث عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔
نوٹم میں کہا گیا کہ
یہ ائیر روٹس اج 8 مئی 2025 کو صبح 04:00 سے دوپہر 12:00 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے، اور اس اقدام کے باعث کچھ شیڈولوڈ پروازیں متاثر ہوسکتیں ہیں۔
دوسری جانب بھارت میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کئی مقامات پر بلیک اؤٹ کیا گیا اور پاکستانی حملے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان اور بھارتی پنجاب میں اسکول آج اٹھ مئی کو بند ہیں۔ یونیورسٹیوں کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
بھارت میں امرتسر ایئرپورٹ سے فائٹ اپریشن جمعرات کی صبح 10 بجے تک معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
ٹائمز اف انڈیا کے مطابق سرحدی ریاست و پنجاب اور راجستھان کے علاوہ اتر پردیش میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔