توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا مقدمہ ریگولر بینچ کو بھجوا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کیس کو ریگولر بینچ کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ کیس ہمارے پاس چلے گا؟ کیا یہ ریگولر بینچ کا کیس نہیں؟

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس میں کوئی آئینی ایشو شامل نہیں ہے۔عدالت نے تمام فریقین کے مؤقف سننے کے بعد کیس کو ریگولر بینچ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کیلئےمقرر، آئینی بینچ تشکیل

واضح رہے کہ توہینِ عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی، یہ درخواست 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔

Similar Posts