نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے، موجودہ صورتحال پر اہم مشاورت متوقع

0 minutes, 0 seconds Read

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ موجودہ ملکی اور خطے کی صورتحال کے پیش نظر اپنے قریبی رفقا سے اہم مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف کو موجودہ جنگی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی ایک اہم مشاورتی بیٹھک بھی متوقع ہے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

پاک فوج نے 25 بھارتی ڈرون مار گرائے، ایک پاکستانی شہید، 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 زخمی

یہ مشاورت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ملک کو اندرونی و بیرونی سطح پر اہم چیلنجز کا سامنا ہے، اور قیادت کی سطح پر فیصلہ سازی میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

Similar Posts