سوشل میڈیا کی معروف ٹک ٹاکرِ، یو ٹیوبر اور ابھرتی ہوئی گلوکارہ ربیکا خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے۔
اپنے منفرد اسٹائل، فیملی پر مبنی مواد، اورفیشن ٹپس کی وجہ سے مقبول ہونے والی ربیکا نے اس موقع پر بتایا کہ ان کی کامیابی کے سفر میں ان کے والد، معروف کامیڈین کاشف خان کا کلیدی کردار رہا ہے۔
شاہ رخ خان کا ارب پتی پڑوسی، جس کے 29 بچے ہیں
ربیکا نے انکشاف کیا کہ بچپن میں وہ اپنے والد کے ساتھ بھارت کے دورے پر گئیں جہاں انہیں بالی ووڈ کے بڑے ستاروں جیسے سنجے دت اور جانی لیور سے ملاقات کا موقع ملا۔ لیکن سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ بالی ووڈ کے بادشاہ، شاہ رخ خان، نہ صرف ان کے والد کو جانتے تھے بلکہ ان کے کام کے مداح بھی تھے۔
ربیکا نے فخر سے کہا، ”شاہ رخ خان نے میرے والد سے کہا تھا، ’میں آپ کا مداح ہوں۔‘ یہ میرے لیے ایک ناقابلِ یقین لمحہ تھا۔“
شاہ رخ کے والد نے عامرخان کے پردادا کے خلاف الیکشن لڑا، ماجرا کیا ہے؟
واضح رہے کہ کاشف خان بھارت کے ایک مقبول کامیڈی شو میں پرفارم کر چکے ہیں اور جانی لیور جیسے لیجنڈز کے ساتھ اسٹیج شیئر کر چکے ہیں۔ ان کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے مزاحیہ اداکاری کو نئی جہت دی۔
ربیکا نے مزید بتایا کہ ان کے والد نہ صرف ان کے استاد اور رہنما ہیں بلکہ ان کے سب سے بڑے حمایتی بھی ہیں۔ ”انہوں نے مجھے سکھایا کہ شہرت کو سنبھالنا کیسے ہے اور اپنی زمین سے جڑے رہنا کیوں ضروری ہے،“ انہوں نے کہا۔
ربیکا کا ماننا ہے کہ ان کے والد کی کامیابی اور فین بیس نے انہیں اپنی الگ پہچان بنانے کا حوصلہ دیا۔
ان کا کہنا تھا، ”میرے والد کی میراث میرے لیے ایک روشن راستہ ہے جس پر چل کر میں نے اپنا سفر شروع کیا۔“