پاکستان سے پنگا لینا مہنگا پڑا، بھارت کو کتنی لاگت والے جنگی طیاروں کا نقصان ہوا؟

0 minutes, 1 second Read

پاکستان پر جارحانہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو بڑے فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فضائی نقصان میں کُل 956 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 267 ارب روپے) کے جنگی طیارے تباہ ہو گئے، پاکستان ائیر فورس نے بھارت کے 3 رافیل، ایک Su-30MKI اور ایک MiG-29 طیارہ تباہ کر ڈالے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارت کے 3 جدید رافیل طیارے تباہ ہوئے جن کی فی طیارہ قیمت 288 ملین ڈالر (تقریباً 80.6 ارب پاکستانی روپے) تھی۔

لاہور: والٹن میں فائرنگ کی آوازیں، سائرن بج اٹھے، شہریوں میں خوف و ہراس

علاوہ ازیں ایک Su-30MKI طیارہ بھی تباہ ہوا جس کی مالیت 62 ملین ڈالر (تقریباً 17.4 ارب روپے) بتائی گئی ہے جب کہ ایک MiG-29 طیارہ بھی تباہ کیا جس کی قیمت 30 ملین ڈالر (تقریباً 8.4 ارب روپے) کے لگ بھگ ہے۔

ملالہ یوسف زئی کی پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کی اپیل

پاک فضائیہ نے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، اس کے فضائی حملے کو ناکام بنانے کے ساتھ اہم طیاروں کو بھی مار گرایا۔

Similar Posts