پنڈی اسٹیڈیم کے قریب ڈرون گرنے کا واقعہ، پی ایس ایل میچز ملتوی ہونے کے امکانات

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کی ناکام کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں پاک فوج نے تین ڈرونز مار گرائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، جنگی حالات اور ڈرون گرنے کے تسلسل کے باعث پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز ملتوی کیے جانے کے امکانات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ لاہور میں پی سی بی اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

پاک بھارت تصادم: دو برطانوی کرکٹرز کا پی ایس ایل چھوڑ کر واپسی کا عندیہ

ذرائع کے مطابق پی سی بی، فرنچائزز اور غیر ملکی پلئیرز کی بھی میٹنگ طلب کرلی گئی ہے، غیر ملکی پلئیرز کی رائے کی روشنی میں میچز کرانے نہ کرانے کا فیصلہ ہوگا۔ غیر ملکی پلئیرز اور فرنچائزز کے مؤقف کی روشنی میں وزارت داخلہ حتمی فیصلہ کرے گی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پی ایس ایل ابھی تک اون ہے، تاہم، حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 10 اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا، اور کسی میچ کی منسوخی یا ملتوی کیے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تاہم پنڈی اسٹیڈیم جیسے حساس مقام کے قریب ڈرون گرنے کے واقعے نے پی سی بی کی سیکیورٹی پالیسی کو ایک بار پھر چیلنج کر دیا ہے۔

کرکٹ حلقوں میں بے چینی کی فضا قائم ہے اور شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے مستقبل کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

Similar Posts