ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے بتایا کہ پولیس نے انتہائی مطلوب اور خطرناک ڈاکو تنویر اندھڑ کے مورچوں پر کارروائی کی اور اس دوران ڈاکو اندھڑ مورچہ چھوڑ کر جنگل میں فرار ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
گینگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اندھڑ گینگ کا سرغنہ تنویر عرف دادو اندھڑ پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب ہے اور اس کے سر کی قیمت محکمہ داخلہ نے ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی ہے۔
کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ آپریشن ڈی پی او عرفان سمو کی قیادت میں کیا گیا اور ڈاکو تنویر اندھڑ کے مورچوں پر پولیس نے قبضہ کیا اور ٹھکانے مسمار کر دیے ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈاکو تنویز اندھڑ نے پولیس سے مقابلے کے لیے زیرزمین بنکرز بنا رکھے تھے، ڈاکو اندھڑ کے مورچوں اور زیر زمین سرنگوں کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔