پاکستان نے بھارتی میڈیا کے الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان نے بھارت کے علاقوں پر حملے کے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، یہ الزامات پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان پر حملوں پر شدید احتجاج

سلامتی کونسل اجلاس پر دفتر خارجہ کا اعلامیہ جاری، ’پاکستان کے مقاصد پورے ہوگئے‘، مستقل مندوب

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزامات لگانا جارحیت کا بہانہ ہے، یہ اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے کی حکمت عملی ہے، اس طرح کے اقدامات خطے کے امن کو مزید خطرے میں ڈالتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں اس رویے کا نوٹس لیں، عالمی برادری بھارت کو تحمل اور ذمہ داری کی تلقین کرے، کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، خود مختاری علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے تیار ہیں۔

Similar Posts