دنیا کے معروف فلاحی رہنما اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک پر شدید الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی پالیسیوں کے باعث غریب ممالک کے بچے جان سے جا رہے ہیں۔
بل گیٹس نے فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص کا دنیا کے غریب ترین بچوں کو مارنے کا منظر کوئی خوشنما تصویر نہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بل گیٹس نے حال ہی میں اعلان کیا کہ اُن کا گیٹس فاؤنڈیشن 2045 تک مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ 20 سالوں میں اپنی ساری دولت فلاحی مقاصد کے لیے عطیہ کر دیں گے تاکہ دنیا بھر میں زندگیوں کو بچایا جا سکے۔
ایلون مسک نے ایکس پر اپنا نام پھر سے تبدیل کر کے ہلچل مچا دی، تصویر بھی بدل لی
بل گیٹس نے الزام لگایا کہ ایلون مسک نے لاعلمی میں کام کرتے ہوئے یو ایس ایڈ (USAID) کے ذریعے امداد دینے والے ایک اہم ادارے کو بند کروا دیا، جس کے بعد کئی غریب ممالک میں زندگیاں بچانے والی خوراک اور دوائیں گوداموں میں ضائع ہو رہی ہیں۔
بل گیٹس نے کہا کہ اس اچانک فنڈز کی بندش کے تباہ کن نتائج نکلے ہیں، جن میں بچوں کے لیے ضروری دواؤں اور خوراک کی بر وقت ترسیل رک گئی، جس کے نتیجے میں خسرہ، ایچ آئی وی، اور پولیو جیسے امراض دوبارہ پھیل سکتے ہیں۔
طلاق زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، بل گیٹس کو پچھتاوا
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ایلون مسک جا کر ان بچوں سے ملیں جو اب ایچ آئی وی سے متاثر ہو چکے ہیں، صرف اس وجہ سے کہ انہوں نے یہ فنڈنگ بند کر دی ہے۔