خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کیے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی ترقی اور جنوبی ایشیائی ریجن میں تازہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔
عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فریقین کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستان نے بھارتی میڈیا کے الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا
ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز بھارت کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے بھارتی صدر، قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں اور ایران کے لیے اس خطے میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
’ کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں’، وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ پر واضح کردیا
دوسری جانب اسحاق ڈار نے اٹلی کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون انتونیو تاجانی سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
اس دوران اسحاق ڈار نے اپنے اطالوی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے پاکستانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزیوں سے تفصیل سے آگاہ کیا اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات سے بریف کیا۔
پاک بھارت کشیدگی: سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
انتونیو تاجانی نے پاکستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں قریبی رابطے قائم رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔