کراچی: گلشن اقبال میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول اکرم مسجد سے نماز پڑھ کر باہر نکلا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس پر دو فائر کیے، جس کے بعد اکرم جان بچانے کے لیے بھاگا، لیکن حملہ آوروں نے دوبارہ فائرنگ کر کے اسے موقع پر ہی ہلاک کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اکرم پیشے کے لحاظ سے ٹرانسپورٹر تھا اور اس کے خاندان کا ایک اور فرد ماضی میں قتل ہو چکا ہے جس سے بظاہر ذاتی دشمنی کا شبہ پیدا ہوتا ہے۔

کورنگی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

فائرنگ کے دوران مسجد کے باہر بھیگ مانگنے والی دو خواتین بھی زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Similar Posts