پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کوٹ لکھپت جیل سے رہا

0 minutes, 0 seconds Read

تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ انہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق میاں عباد فاروق کی رہائی عدالتی فیصلے اور قانونی کارروائی کے بعد عمل میں آئی۔ وہ کافی عرصے سے کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور 9 مئی کے واقعے میں ان پر جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

رہائی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سپریم کورٹ کا ٹرائل کورٹ کو 9 مئی ملزمان کے کیسز کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

تحریک انصاف کی قیادت نے میاں عباد فاروق کی رہائی کو انصاف کی فتح قرار دیا ہے.

Similar Posts