پاکستان میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کے دام گرگئے

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کے نرخ 1800 کم ہوگئے۔

آل پاکستان صرافہ اور جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1543 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 840 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

Similar Posts