ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

اوباڑو کے علاقے کینجھو میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق، حملے میں ایم پی اے جام مہتاب محفوظ رہے، تاہم ان کا ایک گارڈ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Similar Posts