ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی سکھ آبادی پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کردیئے، ایک میزائل آدم پور اور 5امرتسر میں گرائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعہ کو رات گئے اہم پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت نے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے جن میں سے ایک آدم پور جبکہ پانچ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گرے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی فوج کی بدحواسی اور ناقص نظام کا ثبوت ہے بھارت دانستہ طور پر اپنے ہی شہریوں، خاص طور پر سکھوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہمدردیاں سکھ برادری کے ساتھ ہیں، جو بھارتی ریاستی جبر کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت اور اندرونی انتشار عالمی توجہ کا متقاضی ہے۔