بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بی ایس ایل-3 ایونٹ کے تحت خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک تاریخی نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بی ایس ایل-3 ایونٹ کے تحت خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک تاریخی نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا،
خواتین کا کرکٹ میچ BSL-3 ایونٹ کا حصہ تھا، جس کا مقصد سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت کو اجاگر کرنا تھا- دونوں ٹیمیں بلوچستان بھر سے خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔ میچ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
نمائشی میچ سے قبل روایتی بلوچ ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی۔ بلوچستان-11 نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ-11 کو شکست دے دی۔ جیتنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیےگئے۔
خواتین کھلاڑیوں نے وومن کرکٹ میچ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا اور آیندہ بھی بلوچستان کی خواتین کیلئے کھیلوں کے انعقاد پر زور دیا۔
اس موقع پربی ایس ایل کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں وومن کرکٹ میچ کا انعقاد بلوچستان کی خواتین کھلاڑیوں کیلئے ایک احسن قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آرمی اور ایف سی کے مشکور ہیں کہ ہمیں اتنی اچھے ماحول میں میںچ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔
کھلاڑیوں نے کہا کہ بلوچستان میں یہ خواتین کیلئے پہلی بار ایونٹ منعقد کیا گیاہے۔ میں میچ کے انعقاد پر بہت خوش ہوں۔