وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی

0 minutes, 0 seconds Read

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ یہ وہ اتھارٹی ہے جو نیوکلیئر ایشوز کو بھی ڈیل کرتی ہے۔

Similar Posts