پاکستان کی جانب سے سائبر محاذ پر بھی مؤثر جوابی کارروائی، متعدد بھارتی سرکاری ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں، جن میں حساس ادارے اور دفاعی محکمے شامل ہیں۔ ہیک کی گئی ویب سائٹس کا ڈیٹا منظرعام پر آ گیا ہے جبکہ کئی پلیٹ فارمز پر اسے ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سائبر ماہرین نے جن بھارتی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا، ان میں آسام رائفل، ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی، انڈین ڈیفنس پروڈکشن اور دیگر اہم پورٹلز شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ہیک کیا گیا بھارتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کردیاگیا۔
پاکستان کا سب سے بڑا سائبر حملہ، بھارت اندھیرے میں ڈوب گیا، سینکڑوں سرکاری ویب سائٹس ہیک
ہیک کی گئی ویب سائٹس پر واضح طور پر درج کیا گیا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی آماجگاہ ہے اور ان ویب سائٹس پر بھارتی دہشت گردی کے شواہد بھی جاری کیے گئے ہیں۔
”آپریشن سالار“ کے تحت پاکستانی ہیکرز نے بھارت کی 4 بڑی ویب سائٹس ہیک کر لیں
اس سائبر کارروائی کے بعد بھارت کے آئی ٹی سیکٹر کے عالمی دعوے کھوکھلے ثابت ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی نہ صرف بھارت کے سائبر سکیورٹی نیٹ ورک پر کاری ضرب ہے بلکہ اسے عالمی سطح پر سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
سائبر حملے کو پاکستان کی طرف سے جاری جوابی اقدامات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نہ صرف دفاعی میدان میں بلکہ ڈیجیٹل میدان میں بھی چوکنا ہے اور مؤثر انداز میں ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔