ارنب گوسوامی سیز فائر کے اعلان پرآپے سے باہر ہوگئے

0 minutes, 0 seconds Read

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کیا اور اشتعال انگیزی کی حدیں عبور کر دیں۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے جنگی جنون اور جھوٹ پھیلانے کی حدیں پار کیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بار بار جھوٹ اور من گھڑت خبریں نشر کی گئیں، جس کے نتیجے میں بھارتی عوام میں بھی ان خبروں پر شکوک پیدا ہو گئے اور لوگوں نے ان پر یقین کرنا چھوڑ دیا۔

بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا بھی بھارتی میڈیا کی جنگی جنون پر غصے میں آئیں اور انہوں نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا، جنہوں نے جنگ کے بارے میں غلط اور جھوٹ پھیلایا۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کا پول کھول دیا

بھارتی نیوز چینلز میں سب سے زیادہ اشتعال انگیزی ارنب گوسوامی نے کی، جو کہ ری پبلکن ٹی وی کے اینکر ہیں۔

انہوں نے اس جنگ کے دوران صحافتی اصولوں کی دھجیاں بکھیریں اور اپنی ذاتی رائے دوسروں پر مسلط کی۔ ارنب گوسوامی نے نیشنل میڈیا پر کھلے عام جنگی عزائم کی باتیں کیں۔

بھارتی چینلز کی منفی رپورٹنگ پر اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی سوال اٹھا دیا

جب پاک بھارت جنگ بندی کی خبر آئی، تو ارنب گوسوامی کا جنگی جنون اچانک کم ہوا اور انہوں نے اس سیز فائر کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر اعتراض کیا اور کہا کہ وہ کیسے جنگ بندی کروا سکتے ہیں جب بھارت نے امریکی ثالثی کو مسترد کیا تھا۔

ارنب گوسوامی نے کہا کہ امریکی صدر کو اس معاملے کی زمینی حقیقت کا علم نہیں ہے اور ان کا یہ بیان بھارت کے مفاد کے خلاف ہے۔ بھارتی میڈیا نے اس بیان کو رد کرتے ہوئے اس کے بجائے حکومت بھارت کا موقف نشر کرنے کی بات کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اعلان کیا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، مگر بھارتی میڈیا اور خاص طور پر ارنب گوسوامی نے اس خبر کو جھٹلایا اور جنگ کے جنون کو ہوا دی۔

Similar Posts