پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل فرنچائزز سے رابطہ کیا اور پیغام دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے بعد پی ایس ایل منیجمنٹ نے فرنچائزز سے رابطہ کیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کے باقی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کروانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے، اور اس حوالے سے ابتدائی منصوبہ بندی اور مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی کوشش ہے کہ لیگ کو کامیابی سے مکمل کیا جائے اور شائقین کو دوبارہ پاکستان میں عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان تھا۔