شیخ حسینہ کی مشکل بڑھ گئی، عوامی لیگ پر پابندی عائد

0 minutes, 0 seconds Read

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کردی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے، ترمیم سے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

بھارت فرار حسینہ واجد کے خلاف ایک اور وارنٹ گرفتاری جاری

حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ اور فرار

شیخ حسینہ کی 16 سالہ حکومت کا خاتمہ 5 اگست کو ایک طلبہ تحریک کے نتیجے میں پرتشدد عوامی بغاوت کے ذریعے ہوا۔ اس کے بعد 77 سالہ حسینہ واجد خفیہ طور پر بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئیں۔

مودی کا فالس فلیگ آپریشنز؛ غیورسکھوں کا بھارت کیخلاف کھڑے ہونے کا اعلان

ان پر قتلِ عام اور بدعنوانی سمیت 100 سے زائد مقدمات درج ہیں، جبکہ ان کی حکومت کے بیشتر وزراء اور رہنما یا تو گرفتار ہو چکے ہیں یا ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔

ان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا گیا، اور عوامی لیگ بنگلہ دیش کی سیاسی فضا سے تقریباً غائب ہو چکی ہے۔

Similar Posts