بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے کئی شہروں کی فضا میں میں دو ہفتوں بعد سکون لوٹ آیا ہے، جہاں بندوقیں خاموش ہو گئی ہیں اور گولہ باری کا سلسلہ رُک چکا ہے۔ بھارتی خبر رساں اداروں ”اے این آئی“ (ANI) اور ”پی ٹی آئی“ (PTI) کے مطابق پیر کی صبح خطے کے متعدد علاقوں میں صورتحال معمول پر آ چکی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ پونچھ میں پاکستان کی جانب سے کئی دنوں تک جاری شدید گولہ باری کے بعد صبح کے وقت حالات ”نارمل“ دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارت کا مذاکرات کی شرط تسلیم کرنے کے باوجود چند گھنٹوں میں انکار
رپورٹ میں کہا گیا کہ پونچھ، سانبہ اور کپواڑہ میں رات بھر نہ تو کسی قسم کی فائرنگ ہوئی اور نہ ہی کوئی ڈرون یا گولہ باری دیکھی گئی۔
ادھر پی ٹی آئی کے مطابق، بڈگام، اکھنور اور مینڈھر جیسے حساس علاقوں میں بھی حالات پرسکون ہیں اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔
پاکستان بھارت کے درمیان پہلی ڈرون جنگ: مستقبل میں تباہی کس حد تک ہوسکتی ہے؟
یاد رہے کہ تین دن تک جاری رہنے والے حالیہ پاک-بھارت تصادم کے دوران ان علاقوں میں شدید گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں شہری آبادی شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئی تھی۔ تاہم، ہفتے کے روز دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد اب ان علاقوں میں معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔