کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے جانوروں کی فروخت کے لیے مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

کمشنر کراچی کی جانب سے غیرقانونی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا جبکہ 9 مئی سے 9 جون تک غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

بھینس کالونی، منگوپیر، مندرہ گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں منڈیوں کی منظوری دی گئی ہے، اس کے علاوہ شہری علاقوں میں ٹریفک اور سیکیورٹی مسائل سے بچاؤ کے لیے مخصوص مقامات پرمنڈی کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ منڈی منتظمین کو صفائی، سیکیورٹی اور شور کی روک تھام سے متعلق سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں، تمام منڈیوں میں جانوروں کی باقیات اور فضلہ ٹھکانے لگانے کے لیے مؤثر نظام کی شرط بھی لگائی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

Similar Posts