بھارتی فوجی افسران نے ڈھکے چھپے الفاظ میں روس سے خریدے گئے رافیل طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔
پاکستانی فوج کے فراہم کردہ ثبوتوں کے بعد بھارت مشکل میں پڑچکا ہے، بھارتی فوج کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے پریس کانفرنس کرنا پڑگئی۔
نیوز کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا بھارتی فوج کے رافیل طیارے گرے ہیں؟ جس پر ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ ابھی وہ اس کا جواب نہیں دیں گے، جنگ ہو تو نقصان تو ہوتا ہی ہے، ہمارا نقصان ہوا ہے۔
ایئر مارشل نے کہا کہ پاکستان کے لڑاکا طیارے گرائے ہیں لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ملبہ کہاں ہے۔
نیوز کانفرنس کے دوران تینوں افواج کے افسران کے چہرے اترے ہوئے تھے، ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے پاکستان کی جانب سے تباہ کن حملوں کا بھی اعتراف کیا اور بڑھک مارتے ہوئے کہا کہ سیزفائر کے بعد پاکستان آرمی نے وعدہ خلافی کی، اگر پاکستان نے در اندازی کی دوبارہ کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
تینوں افسران جھوٹ پر جھوٹ بول کر عوامی عتاب سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔
یاد رہے کہ 10 فروری کو علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں’آپریشن بنیان مرصوص’ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھااور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیسز سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیے گئے تھے۔
اسی طرح پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی تھی جبکہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا، راجوڑی اور نوشہرہ میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے تربیتی مراکز بھی تباہ کر دیے گئے تھے۔