امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات واپس لینے پر بھی اتفاق

0 minutes, 0 seconds Read

جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا ہے، وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں ممالک نے یہ اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کیا کیا جہاں دنیا کی 2 مضبوط معیشتوں کے حکام نے طویل تجارتی مذاکرات کے اختتام پر سامنے آیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے جنیوا میں چینی حکام سے مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین نے 90 دن کے لیے تجارتی اقدامات کو مؤخر کرنے اور محصولات میں 100 فیصد سے زائد کمی کرکے انہیں 10 فیصد تک لانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

’فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم کی کوکین پارٹی‘، وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے اپنے قومی مفادات کی بھرپور نمائندگی کی۔ ہمارا مشترکہ ہدف متوازن تجارت ہے، اور امریکہ اس سمت میں آگے بڑھتا رہے گا۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تجارتی معاہدے کی تفصیلات صبح جاری کی جائیں گی۔

ٹرمپ کے بیان سے بھارت کی سبکی اور مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار، مگر کیسے؟

امریکی وزیر خزانہ نے سوئس حکومت کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا، مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزراء اور سفیر شریک ہوئے۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریز کا کہنا تھا چین کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں مثبت پیش رفت ہوئی، معاہدہ تجارتی خسارہ کم کرنے میں مددگار ہوگا۔

ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیلئے کیوں رضامند ؟

جیمیسن گریز کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا 1.2 ٹریلین ڈالر تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے معاہدہ اہم ہے۔

Similar Posts