آزاد اور مقبوضہ نہیں، مکمل کشمیر پر بات ہوگی، خواجہ آصف کا دوٹوک اعلان

0 minutes, 0 seconds Read

وزیردفاع خواجہ آصف نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے کشمیر کے ہمارے پوائنٹ کو مان لیا، آزاد اور مقبوضہ نہیں، مکمل کشمیر پر بات ہوگی، مودی نے اپنی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کی، مودی نے کشمیر کے ہمارے پوائنٹ کو مان لیا۔

وزیردفاع نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے کا 2 تہائی تو انہوں نے تسلیم کرلیا، بھارت تو دہشت گردی سرحد پار لے گیا، مودی ایک سرٹیفائیڈ دہشت گرد ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آزاد اور مقبوضہ نہیں، مکمل کشمیرپر بات ہوگی، بھارت کو جلد پتہ لگ گیا تھا کہ پانسہ پلٹ گیا، ہم تیار تھے کہ فجر کے حملے میں کچھ نہیں ہوتا تو پھر ہم دوسرے مرحلے پر جائیں گے، بھارت بات چیت کے لیے 5 ممالک کے پاس گیا۔

Similar Posts