سعودی کابینہ کا اجلاس، پاک بھارت جنگ بندی اور فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ

0 minutes, 0 seconds Read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور بین الاقوامی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن کے قیام کی کوششوں کو سراہا گیا۔ کابینہ نے اس امر پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں قیامِ امن خطے کے استحکام، عوام کی سلامتی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ سعودی عرب کا بھی خیر مقدم کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں مل کر خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

بھارت کو تجارت روکنے کی دھمکی دی تھی، ٹرمپ کا انکشاف

کابینہ اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر ایک بار پھر سعودی عرب کے واضح اور دو ٹوک مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔ وزراء نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی اور انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔

او آئی سی کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور

سعودی قیادت نے واضح کیا کہ پاک بھارت کشیدگی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل تلاش کریں اور خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کو فروغ دیں۔

ترکی کی باغی تنظیم ’پی کے کے‘ نے 40 سالہ مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان کر دیا

کابینہ اجلاس کے اختتام پر شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

Similar Posts