ڈی آئی خان میں تھانہ پروا کی حدود میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ایس ایچ او تھانہ پروآ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی دو موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی ہیں۔
ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے اس حملے کے حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جا سکے۔