لکی مروت پولیس کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانے تباہ

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت، کرک اور میانوالی کے سنگم میں پہاڑوں پر قائم کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت، کرک اور پنجاب کے ضلع میانوالی کے سنگم پر قائم پہاڑوں پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے عارضی ٹھکانے تباہ کردیئے۔

پولیس آپریشن کے دوران دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ ترجمان کے پی پولیس کے مطابق دہشت گرد اس کیمپ سے نکل کر قریبی علاقوں میں حملے کر رہے تھے۔

لکی مروت بارودی سرنگ دھماکے کے شہداء مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پنجاب کے ضلع میانوالی کے سنگم پر کالعدم ٹی ٹی پی کے کیمپ کو تباہ کردیا گیا، دہشت گرد فرار ہوگئے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے دہشت گردوں کو ٹھکانے دینے اور سہوت کاری کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ آپریشن کلین آخری ٹھکانے کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے حملوں کوناکام بنا دیا گیا۔

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

رات گئے پشاور میں خیبر جمرود بائی پاس پر فرنٹیئر کور باڑہ رائفلز کی چیک پوائنٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو سپاہی کلیم اور لیاقت زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ادھر ریگی پولیس اسٹیشن کی ملازئی چوکی پر دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

Similar Posts