رافیل طیاروں کے معاہدے میں مودی کی کرپشن بے نقاب

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کے معرکہ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص سے شکست اور آپریشن سندور میں رافیل طیاروں کی ناکامی سے مودی کے گھمنڈ کوشدید دھچکا پہنچا ہے، رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد مودی ایک بار پھر “رافیل ڈیل “ میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کی زد میں آگئے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ”مودی سرکار کو رافیل ڈیل میں 7.5 ملین یورو کمیشن کی ادائیگی ہوئی“۔ رپورٹ میں قیمتوں میں مبالغہ اور ڈیل کو مشکوک قرار دیا گیا۔

نیشنل ہیریلڈ انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ادائیگی بھارتی بزنس مین سوشن گپتا کو رافیل ڈیل کے تحت 7.5 ملین یورو کی خفیہ کمیشن کے تحت ہوئی۔

اس سے قبل کانگریس رہنما راہول گاندھی نے پہلے ہی رافیل ڈیل پر بات کی تھی کہ “ رافیل ڈیل میں کرپشن کی گئی ہے اور اربوں ڈالر کا فراڈ کیا گیا ہے“۔ رافیل ڈیل کے وقت بی جے پی حکومت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی اس ڈیل کا حصہ نہیں بنے تھے اور انہیں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

انیل امبانی کی کمپنی 45 ہزار کروڑ روپے کے قرض میں ڈوبی ہوئی تھی اور اس کی مدد کیلئے ہی نریندر مودی نے رافیل طیاروں کے معاہدے کا سہارا لیا۔

ان انکشافات کے بعد مودی سرکار کی جانب سے اس اہم معاملے کی تحقیقات کو نظر انداز کرنے پر کئی سوالات اٹھ گئے ہیں۔

دی وائر کے مطابق “ کرائم بیورو آف انویسٹیگیشن نے مودی کے کرپشن اور بدعنوانیوں کو سامنے لایا مگر مودی نے آج تک اس واقعے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی“۔

مودی کے خلاف کرپشن کے کیسز سامنے لانے پر سی بی اے کے ڈائریکٹر کی برطرفی اور تحقیقات آگے نہ بڑھانے پر مودی کی دھمکیاں اور پائلٹس کی نااہلی اور طیاروں کی تکنیکی خامیوں نے مودی کی کرپشن کے پول کھولے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے ماتحت سی بی آئی کے ڈائریکٹر نے رافیل کرپشن کیس پر تفتیش آگے نہیں بڑھائی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2018 میں سی بی آئی کو رافیل 7.5 ملین یورو کمیشن کی ادائیگی کے ثبوت ملے تھے۔ مودی سرکار کے سیاسی دباؤ کے تحت اس اہم معاملے پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق انٹرا پارٹی رپورٹ میں بھی رافیل ڈیل میں 12.8 ملین یورو رشوت کا انکشاف بھی کیا گیا۔ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے پاس رشوت کی مکمل دستاویزات موجود ہیں۔ 12 ہزار صفحات پر مشتمل ثبوت سی بی آئی کو 2018 میں ملنے کا کہا گیا مگر مودی کی دھمکیوں اور ڈائریکٹر کی برطرفی کے باعث کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ مودی سرکار نے بھارت ٹوڈے پر رافیل ڈیل کی رپورٹ چھپانے کے لیے بھی دباؤ ڈالا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ انیل امبانی کی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بھارت نے اربوں روپے کی کرپشن کر کے ساکھ مزید کمزور کر دی۔فرانسیسی کمپنی کے کہنے پر فرانس میں تحقیقات ہوئیں مگر بھارت میں خاموشی ہے۔ رافیل اسکینڈل نے مودی سرکار کی کرپشن کی حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔

Similar Posts