سائبر کرائم ایجنسی کی بڑی کارروائی: یوٹیوبرز آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج

0 minutes, 0 seconds Read

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈے اور توہین آمیز مہم چلانے کے الزامات پر مقدمات درج کر لیے۔

آفتاب اقبال کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر تعزیرات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے لاہور زون میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی مواد نشر کیا جس سے ملکی سلامتی اور ریاستی بیانیے کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب یوٹیوبر فلک جاوید کے خلاف بھی سائبر کرائم ایجنسی نے ایک نیا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان پر بھی پیکا قانون کے تحت کارروائی کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فلک جاوید نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مسلسل توہین آمیز اور منفی مہم چلائی۔

حکام کے مطابق یہ مقدمات ملک کے حساس ماحول اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات کے تناظر میں درج کیے گئے ہیں تاکہ ریاستی اداروں کے وقار اور قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مزید شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے اور اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Similar Posts