افواج پاکستان نے دشمن کے تکبر کو خاک میں ملا دیا، گورنر سندھ

0 minutes, 0 seconds Read

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے اپنی شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے تکبر کو خاک میں ملا دیا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہماری افواج نے ہمیں سرخرو کیا، اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔“

گورنر سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومیں ترقی نہیں کرتیں جو اپنے محسنوں اور شہداء کو بھلا دیتی ہیں ترقی وہی قومیں کرتی ہیں جو اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر ہاؤس میں شہداء کی یاد میں یادگاری دیوار کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے تاکہ نئی نسل کو قربانیوں کی قدر کا احساس ہو۔

پاک بھارت کشیدگی: ریٹائر جنرل نے آر ٹی کو دئے گئے اہم انٹر ویو میں اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا

انہوں نے مزید کہا کہ 10 مئی کا معرکہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جس میں پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے جوانوں نے بے مثال دلیری کا مظاہرہ کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سپہ سالار کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے اور خطے میں برابری کی بنیاد پر توازن قائم کر دیا۔

مودی بڑھکیں مارکر اپنی سیاسی ساکھ نہیں بچا سکتا، وزیر دفاع خواجہ آصف

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم جنگ نہیں چاہتے بلکہ سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور بھائی چارے کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بھائی چارے اور امن کی ترغیب کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Similar Posts