بجلی کے فی یونٹ کی اوسط قیمت کتنی؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

0 minutes, 0 seconds Read

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاور ڈویژن نے بجلی کے بنیادی نرخوں سے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ 2024 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 53 روپے 4 پیسے فی یونٹ تھا، تاہم اپریل 2025 میں یہ کم ہوکر 38 روپے 67 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق یہ اوسط قیمت بجلی کے بنیادی نرخ میں شامل تمام ٹیکسز، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) اور ڈیوٹیز کو ملا کر بنائی گئی ہے۔

اجلاس میں ارکان کو آگاہ کیا گیا کہ حکومتی اقدامات اور بجلی کے نرخوں میں بہتری سے عوام کو کچھ ریلیف ملا ہے، تاہم اصل بوجھ صارفین پر ٹیکسز اور دیگر چارجز کی صورت میں برقرار ہے۔

کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

ارکان اسمبلی نے بجلی کی قیمتوں میں شفافیت، عوامی ریلیف اور بجلی کی تقسیم میں بہتری کا مطالبہ کیا۔

Similar Posts