1997 سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والا شخص کیسے پکڑا گیا؟

0 minutes, 0 seconds Read

کیا ایسا ممکن ہے کہ کوئی شخص تقریبا 3 دہائیوں تک بنا لائسنس گاڑی چلا سکے اور کبھی کسی قانونی گرفت میں نہ آیا ہو۔ جی ہاں گزشتہ ہفتے، ایک معمولی ٹریفک چیک کے دوران پولیس کو ایک ایسا انکشاف ہوا جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر رھون میں پولیس نے ایک معمولی ٹریفک چیکنگ کے دوران ایک گاڑی روکی جس کا ٹیکنیکل انسپیکشن ختم ہو چکا تھا۔ تاہم، جب پولیس نے مزید چیکنگ کی، تو پتہ چلا کہ گاڑی کی انشورنس بھی نہیں تھی اور سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ ڈرائیور کا لائسنس 1997 میں معطل ہو چکا تھا۔

ٹریفک پولیس انسپکٹر کی ایمانداری: عمرہ ادائیگی کی گمشدہ رقم بزرگ شہری کو واپس مل گئی

پہلے تو اس کی فائلوں کی جانچ پڑتال سے پتہ چلا کہ گاڑی انشورنس کے تحت نہیں ہے. لیکن پھر ڈرائیور کے لائسنس کی درستگی کو چیک کرنے کا وقت آیا تو مزید حیراتناک اکشاف ہوئے۔ اس شخص نے تقریبا 3 دہائیوں تک بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے کا انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کا لائسنس 28 سال پہلے اس وجہ سے معطل کیا گیا تھا کہ وہ شراب پی کر گاڑی چلا رہا تھا اور پھر اس نے دوبارہ لائسنس لینے کی کوشش نہیں کی۔

نشے میں دھت ٹریفک پولیس افسر کی گاڑی کو ٹکر، بزرگ ڈرائیور جاں بحق

پولیس نے اس واقعہ کو اپنی فیس بک پوسٹ پر شیئر کیا اور کہا کہ جب ڈرائیور کا لائسنس چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ 1997 سے بغیر لائسنس کے گاڑی چلا رہا تھا۔

کراچی ٹریفک پولیس نے چار لاکھ ٹریفک چالان کے کروڑوں روپے غائب کردئے

یہ بات معلوم نہ چل سکی کہ وہ اتنے سالوں تک پولیس کی نظر سے کیسے بچا رہا۔ تاہم، اس مذکورہ ڈرائیور کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پولیس کی طرف سے کوئی ایوارڈ نہیں بلکہ ایک علامتی تمغہ دیا جائے گا۔

Similar Posts