رجب بٹ کا اہلیہ کے ساتھ ناروا سلوک شدید تنقید کی زد میں

0 minutes, 0 seconds Read

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ، جن کے یوٹیوب چینل پر 6.75 ملین سبسکرائبرز ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ جہاں ان کے فیمیلی ولاگز عوام میں کافی مقبول ہوتے ہیں، وہیں حالیہ ویڈیو نے انہیں ایک نئے تنازعے میں لا کھڑا کیا ہے۔

رجب بٹ کے حالیہ فیملی ڈنر ولاگ کو ایک طرف جہاں مداحوں نے پسند کیا، وہیں بہت سے ناظرین نے اس ویڈیو میں ان کے رویے پر سوالات اٹھائے، خاص طور پر اہلیہ ایمان رجب کے ساتھ ان کے سرد رویے پر۔

رجب بٹ نے ماں کے نام پر ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا

ویڈیو کے ایک مخصوص حصے میں رجب بٹ کو اپنی بہن غزل کو کھانے کی پیشکش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ایمان کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا۔ یہ منظر لاکھوں ناظرین نے محسوس کیا، اور اس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ”میرا دل ایمان کے لیے رو رہا ہے، میں نے رجب بٹ کو ناپسند کرنا شروع کر دیا ہے۔“

ثنا نواز کو فنکاروں کو سرحدوں سے آزاد کہنا مہنگا پڑگیا

ایک صارف نے لکھا،”وہ اچھے بھائی، بیٹے اور دوست تو ہیں، مگر شوہر کے طور پر بالکل ناکام ہیں۔“

ایک صارف نے رائے دی،”ایمان ایک پڑھی لکھی اور باوقار لڑکی ہے، لیکن وہ اس وقت بہت تکلیف میں ہے۔“

چاہت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ایک صارف نے اسلامی پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے کہا، ”اسلام بیوی کے حقوق پر بھی زور دیتا ہے، صرف ماں بہن پر نہیں۔“

رجب بٹ اپنے خاندانی مواد، والدین، دوستوں اور بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات کو نمایاں کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، اور مداح ان کی فیملی کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

ان کی بیوی ایمان رجب بھی فینز میں ایک خوش اخلاق، سادہ اور مہذب شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں، مگر حالیہ ویڈیو کے بعد ان کے ساتھ برتاؤ پر شکوک پیدا ہو چکے ہیں۔

ابھی تک رجب بٹ کی جانب سے اس تنازعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے رویے پر بحث جاری ہے۔ بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں وضاحت دینی چاہیے اور اپنے رویے پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔

Similar Posts