پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک لاکھ 20 ہزار 284 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز 323 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 284 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 2 ہزار 787 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ

وہ بڑی کمپنیاں جنھوں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو تاریخی بلندی پر پہنچایا

بعد ازاں مارکیٹ میں معمولی مندی شروع ہوئی اور انڈیکس بتدریج 83، 169 اور 312 پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوا۔

جمعہ کے روز بازارِ حصص میں ٹریڈنگ کے پہلے سیشن کے اختتام تک 30 پوائنٹس کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 649 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ اس دوران 30 کروڑ 56 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 14 ارب روپے سے زائد رہا۔

Similar Posts