میرپور خاص میں گدھا گاڑی ریس ”راجا“ نامی گدھے نے جیت لی

0 minutes, 0 seconds Read

میرپور خاص میں محکمہ کھیل کی جانب سے گدھا گاڑی ریس راجا نامی گدھے نے جیت لی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کیجانب سے میرپور خاص میں گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا، 7 کلومیٹر ریس میں 30 گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا۔

مقامی ریسر سلیم بلوچ کے راجا نامی گدھے نے میدان مار لیا جبکہ ڈنگی نامی گدھے نے دوسری اور کٹر نامی گدھے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سندھ حکومت محکمہ کھیل کی جانب سے مقابلے میں ریس جیتنے والی ٹیمز کو نقد انعامات، شیلڈز اور سرٹیفیکیس بھی تقسیم کیے گئے۔

Similar Posts