مولانا فضل الرحمان سے معاملات طے پا گئے، صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظار ہے، شیخ وقاص

0 minutes, 0 seconds Read

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے معاملات طے پا گئے، صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظار ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص نے کہا کہ ان کیمرہ اجلاس میں پی ٹی آئی شرکت کرے گی، بندوق سے تمام مسائل حل نہیں ہوتے۔

شیخ وقاص نے کہا کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی عوامی حمایت حاصل نہیں تو پی ٹی آئی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ سوات آپریشن کا فیصلہ ہوا تو پارلیمنٹ میں یہ معاملہ زیر بحث آیا جسے عوامی حمایت حاصل ہوئی۔

شیخ وقاص نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں عید سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بن جائے اور عید کے فورا بعد احتجاج کریں، مولانا فضل الرحمان سے معاملات طے پا گئے ہیں صرف عمران خان سے ملاقات کا انتظار ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے جو تحفظات تھے انھیں دور کرنے کی یقین کرائی گئی ہے۔

Similar Posts