بھارت و اسرائیل ہی نہیں، ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی، سعد رفیق

0 minutes, 0 seconds Read

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو ہی نہیں ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے لاہور ایوان اقبال میں اظہارتشکرکی تقریب سےخطاب میں کہا کہ اب وقت ہے کہ ملک کو لاحق بیماریوں کا علاج کریں۔ دشمن کےاگلےحملےسے پہلے ہمیں اپنےگھرکو ٹھیک کرنا ہوگا۔

ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ کہ یہ جنگ شروع ہوئی ہے ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اللہ نہ کرے کہ اب دشمن آپ کےاندر سےآپ کو ہٹ کرنے کی کوشش کرے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے بھی پیکا قانون کیخلاف آواز اٹھادی

انہون نے کہا کہ آج پاکستان کو سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، سیاسی درجہ حرارت نیچے لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبادی، فوج، دفاعی بجٹ ہم سے بہت زیادہ ہے۔

پاکستان نےکم ترین وسائل میں بہترین تیاری اورمقابلہ کرکے دکھایا۔ سیاسی و فوجی قیادت نے تحمل وتدبرکا مظاہرہ کیا۔جب بھارت نےلائن کراس کی تو پاکستان نےبھرپورجواب دیا۔ آج بھارت ذلت کی گہرائیوں میں گرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رب العزت نے بھارت کےخلاف عظیم فتح سےنوازا، بھارت نےپلوامہ حملےکےبعد بھی پاکستان پرالزام لگایا۔

ن لیگ چھوڑنے کے حوالے سے سعد رفیق کا بڑا بیان سامنے آگیا

سعد رفیق نے نے کہا کہ مسلح افواج نےکم وسائل میں دشمن کودھول چٹائی، بھارتی جارحیت پرعسکری وسول قیادت کاکردارقابل تحسین ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ میڈیا نےبھارتی میڈیا کےجھوٹ کوبےنقاب کیا، بھارت کوسوشل میڈیاپربھی رسوائی کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

’نواز شریف سمجھ گئے ہیں‘، خواجہ سعد رفیق کی معنی خیز پوسٹ توجہ کا مرکز

انہوں نے کہا قوم متحد اورپاک افواج کےشانہ بشانہ ہے، بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کاجذبہ آزادی کم نہیں ہوا، بھارتی اقدامات سےایک بارپھردوقومی نظریہ درست ثابت ہوا۔

Similar Posts