موت کو شکست دینے کی کوشش کرنے والے شخص نے اپنے خون سے پلازمہ نکال دیا

0 minutes, 3 seconds Read

برائن جانسن، امریکہ میں مقیم ایک ٹیک کروڑ پتی جو اینٹی ایجنگ پراسیس کے جنون کے لیے جانا جاتا ہے اور موت کو شکست دینے کی کوششوں میں مصروف ہے، نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے نئے جسمانی تجربے کی وجہ سے توجہ حاصل کی ہے۔ اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں مسٹر جانسن نے بتایا کہ انہوں نے اپنے جسم سے پلازما نکال کر اسے ایلبومن سے تبدیل کر دیا ہے، جو خون کے پلازما میں موجود ایک اہم پروٹین ہے۔

’میں نے اپنے جسم سے تمام پلازما نکال دیا، اور ڈاکٹر نے کہا کہ یہ اتنا صاف تھا جتنا اس نے کبھی نہیں دیکھا تھا،‘ مسٹر جانسن نے ویڈیو میں کہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تجربے کا دوسرا مرحلہ ہے، جس میں اس سے پہلے وہ اپنے بیٹے سے خون کی منتقلی کروا چکے ہیں۔

موت کے وقت جسم سے روح کے اخراج کا ثبوت کیا؟ سائنس کو شاید جواب مل گیا

’کیا آپ کو یاد ہے وہ خون والا معاملہ؟ جب میرے بیٹے نے مجھے پلازما دیا تھا، آج ہم اس کا V2 کر رہے ہیں،‘ انہوں نے ویڈیو میں وضاحت دی۔

ایک اور ویڈیو میں انہوں نے انسانی جسم کے قدرتی خراب مادے یا ویسٹ پروڈکٹ نکالنے کی صلاحیت کے بارے میں بات کی اور کہا کہ بعض اوقات ’یہ ہمارے جدید دور یا مخصوص قسم کے زہر کا بوجھ برداشت نہیں کر پاتا‘، جس کی وجہ سے انہوں نے یہ تجربہ کیا۔

’تو، جب آپ اپنے جسم سے تمام پلازما نکال دیتے ہیں، تو کیا ہوتا ہے؟ حقیقت میں کچھ نہیں، میں نے پورا عمل کیا، ویسا ہی محسوس کیا، بستر پر گیا اور نیند بھی اسی طرح آئی،‘ مسٹر جانسن نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ’میرے لیے یہ معمولی تھا، لیکن جو لوگ صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں توانائی اور چاق و چوبند ہونے میں واضح فرق محسوس ہو سکتا ہے۔ اب، یہ میرے لئے عمر بھر کی زندگی پر کیا اثر ڈالے گا؟ ہم نتائج کا موازنہ کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے کہ یہ میرے لیے کیا کر رہا ہے۔‘

وہ سائنسدان جو حقیقت کو تبدیل کرنے کا راز جاننے میں کامیاب ہونے کے بعد اچانک غائب ہوگیا

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے مسٹر جانسن کے تجربے کو سراہا، جبکہ دوسرے لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پیچیدہ طریقوں سے بچ کر زندگی کا لطف اٹھائیں۔

جبکہ ایک صارف نے کہا، ’جو تم کر رہے ہو وہ بہت زبردست ہے، لوگ ایک دن تمہاری تحقیق کے لیے شکر گزار ہوں گے‘
ایک اور نے لکھا، ’یہاں تک کہ اگر وہ تنقید کا سامنا کرتے ہیں، کم از کم وہ اپنے پیسوں کو تحقیق کے اچھے مقصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اور خود کو تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔‘

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا، ’کبھی ایک بار جاؤ KFC کھا لو، کیونکہ ہم سب کو مرنا ہے… اور خوش رہو، تم زندگی کو طول دینے کے لئے اتنا فکر کر رہے ہو کہ اصل میں تم زندگی گزارنا ہی بھول گئے ہو۔‘

سائنسی دنیا میں تہلکہ، سائنسدانوں نے ’وقت‘ کی انوکھی منفی قسم دریافت کرلی

مسٹر جانسن ہر سال دو ملین ڈالرز طبی تشخیصات اور علاج پر خرچ کرتے ہیں، اور ایک مکمل طور پر ترتیب شدہ طرز زندگی اختیار کرتے ہیں جس میں کھانا، نیند، اور ورزش شامل ہیں تاکہ وہ عمر بڑھنے کے عمل کو سست کر سکیں اور شاید اسے الٹ بھی سکیں۔

وہ عمر کے بڑھنے کے عمل کو روکنے کے لیے پوری طرح سے مصروف ہیں، اور اپنی 30 کی دہائی میں اپنی پیمنٹ پروسیسنگ کمپنی ’eBay‘ کو فروخت کر کے ایک بڑی دولت کما چکے ہیں۔

Similar Posts