پشاور میں شدید آندھی و طوفان، درخت اور سائن بورڈز گرنے سے متعدد افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

صوبائی دارالحکومت پشاور میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گرنے کے باعث 2 خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور شہر اور گردو نواح میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت اور سائن بورڈز گرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ آندھی اور طوفان کے باعث شہر میں بجلی بھی مکمل طورپر غائب ہو گئی ہے ۔

زرائع کے مطابق افغان کالونی اور بیگم شہاب الدین گرلز اسکول تحصیل کے قریب درخت گرگئے ہیں جس کے باعث افغان کالونی میں 2خواتین معمولی زخمی ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب تحصیل گورگھٹڑی کے قریب درخت گرنے سے زخمیوں کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں ۔
سڑک سے درخت ہٹانے کے لیے ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

Similar Posts