وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی اور بی جے پی کے فاشسٹ، فرقہ وارانہ ایجنڈے اور مذہبی عدم برداشت کو بے نقاب کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر محسن نقوی نے لکھا کہ کرتارپور منصوبہ کثرتِ رائے، تنوع اور رواداری کی ایک روشن مثال ہے۔
وزیر داخلہ نے لکھا کہ یہ ہمارے سکھ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کے اظہارِ یکجہتی کی علامت ہے، مذہب پر عمل کی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ مذہب پر عمل کرنے کی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے۔
محسن نقوی نے کہا سکھوں کو کرتارپور جانے سے روکنا مودی اور بی جے پی کے فاشسٹ فرقہ وارانہ ایجنڈے اور مذہبی رواداری میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔