ہم امن چاہتے ہیں، بھارت نے پھر مس ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیں گے، اسحاق ڈار

0 minutes, 0 seconds Read

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، بھارت پھر کوئی مس ایڈونچر کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے۔ بھارت نے نور خان ائر بیس پر حملہ کیا تو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور دنیا کی قوتیں جنگ رکوانے کیلئے سامنے آئیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، سیز فائر کے بعد دونوں جانب سے واپس جانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ بھارت اگر پھر کوئی مس ایڈونچر کرے گا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نورخان ائیربیس پر حملہ کیا تو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور دنیا کی قوتیں جنگ رکوانے کیلئے سامنے آئیں۔ نو مئی کی رات کو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تھا، افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، جنگ بندی پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔

بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو نتائج دہائیوں پر محیط ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں مزید کہا کہ بھارت نے بغیر ثبوت کے پہلگام واقعے الزام پاکستان پر لگایا، بھارت نے جو سفارتی اقدامات لیے ہم نے ان کا بھی جواب دیا، ہم نے مختلف ملکوں کو آگاہ کیا تھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دنیا بھر میں بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لیے بھرپور سفارتکاری کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں دوست ممالک سے مشاورت کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 19 سے 21 مئی 2025 تک بیجنگ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ہم منصب سے خطے کی صورتحال پربات کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا بھی آئندہ ہفتے دورہ ایران طے ہے۔ جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی [بلاول بھٹو][2] کی قیادت میں پارلیمنٹیرینز کا وفد بھی یورپی ممالک جائے گا۔

Similar Posts