پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، خراب موسم کے باعث میچ فی اننگز 13اوورز تک محدو آج کے میچ کی فاتح ٹیم پلے آف مرحلے میں جگہ بنائے گی ، ہارنے والی ٹیم کا سفرپی ایس ایل10میں اختتام پذیرہوجائے گا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 میں آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں بارش اور آندھی کے باعث میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہے، تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ اور اطراف کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے لیے آج کا میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال اختیار کرگیا ہے کیوں کہ جیتنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔

تاہم، بارش کے باعث میچ اگر شروع نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تو لاہور قلندرز پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ جو پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

Similar Posts