ہری پور: جنگلات میں لگی آگ پر گزشتہ روز سے تاحال قابو نہ پایا جاسکا

0 minutes, 0 seconds Read

ہری پورکی تحصیل خان پور کے علاقے اپر خان پور دیسرہ اور کوہاس سیداں کے جنگلات میں گزشتہ روز سے لگی آگ پر تاحال قابونہ پایا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق ہری پورکی تحصیل خان پور کے علاقے اپر خان پور دیسرہ اور کوہاس سیداں کے جنگلات گزشتہ روز سے لگی آگ پر تاحال قابونہ پایاجاسکا، آگ تیزی سے پھیلنےلگی ہے،دشوارگزار علاقےکی وجہ سے ریسکیوٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں۔

آگ سے چرند پرند سمیت دیگر جنگلی حیات اور قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے، اگ تیزی سے ابادی کی طرف پھیل رہی ہے، جبکہ اس آتشدزدگی سے پانی اور بجلی کی لائنیں متاثر ہونے لگی ہیں۔

پپلیالہ کے جنگلات میں اگ بھڑک اٹھی ہے جس سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، تاہم ریسکیو ٹیمیز آگ پر قابو پانے میں کوشاں ہیں لیکن تاحال اگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔

Similar Posts