پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی قلندرز کے 150 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے 29ویں گروپ میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے جانے والے 150 رنز ہدف کے تعاقب میں زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں آندھی اور بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس تاخیر سے ہوا جس کے بعد اوورز کو 20 کے بجائے ایک اننگز میں 13 تک محدود کیا گیا۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

زلمی کی دعوت پر لاہور قلندرز کا بیٹنگ کا آغاز اچھا رہا اور 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز نے دھواں دار بیٹنگ کی اور مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ فخر زمان 60 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

زلمی کے احمد دانیال، رضا اور ڈینئیل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پشاور کے کھلاڑیوں کی خراب فیلڈنگ کی وجہ سے قنلدرز کے کھلاڑیوں کو فائدہ بھی ملا۔

پشاور زلمی بیٹنگ

پشاور زلمی نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز سستی کے ساتھ کیا اور 20 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب پویلین لوٹ گئے، پھر 35 کے مجموعی اسکور پر محمد حارث بھی آؤٹ ہوگئے۔

Similar Posts